قائد اعظم سولر پارک سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت کا تعین نیپرا نے کرنا ہے، عابد شیر علی

جمعہ 13 نومبر 2015 18:20

اسلام آباد ۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قائد اعظم سولر پارک سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت کا تعین نیپرا نے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر شیری رحمان کے قائداعظم سولر پارک کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 2013ء میں اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔ ٹیرف کا تعین اس میں نہیں کیا جاتا۔ نیپرا ایک ریگولیٹر ہے جس نے بجلی کی قیمت کا تعین کرنا ہے۔