اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر دھاوا بول کر ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا

جمعہ 13 نومبر 2015 18:03

حبرون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) اسرائیلی فوج کے نقاب پوش اہلکاروں نے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں قائم ایک ہسپتال میں دھاوا بول کر ایک فلسطینی کو قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت اور ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز ہسپتال میں ایک فلسطینی نوجوان کو تلاش کررہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہسپتال کے سرچ آپریشن اور فائرنگ کا اعتراف کیا ہے تاہم نشانہ بنائے جانے والے فلسطینی کی موجودہ حالت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں سرچ آپریشن 27 سالہ عظام الشالادا کیلئے کیا گیا تھا جس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر دو ہفتے قبل مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی آباد کار پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

حبرون میں قائم ہسپتال الاحلے کے ڈائریکٹر جہاد شاور نے ایک فلسطینی ریڈیو کو بتایا ہے کہ گذشتہ روز صبح 3 بجے دو منی وینز میں سوار 20 سے 30 افراد ہسپتال میں داخل ہوئے۔انھوں نے کہا کہ جب وہ ہسپتال میں داکل ہوئے تو ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ ان کے ساتھ ویل چیئر پر کوئی حاملہ خاتون ہے۔انھوں نے کہا کہ مسلح افراد نے ہسپتال کے عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور عظام کے کمرے کو گھیر لیا۔

متعلقہ عنوان :