چینی صدر جی 20سر برا ہ اجلاس میں شر کت کیلئے (آ ج )تر کی روا نہ ہو نگے

جمعہ 13 نومبر 2015 17:47

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء)چین کے صدر شی چن پنگ جی 20سر براہ اجلاس میں شر کت کیلئے آ ج تر کی روا نہ ہو نگے۔چین کی سر کا ری خبر ر ساں ایجنسی کے مطا بق چینی صدر 14نو مبر سے شروع ہو نے والے جی 20کے دسویں اجلاس میں شر کت کر یں گے جو کہ 16نو مبر تک جا ری ر ہے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چینی صدر فلپا ئن میں منعقد ہو نے والے ایشیا پیسفک مما لک کے معا شی تعاون کے حوالے سے اجلاس میں شر کت کر یں گے جو کہ 17نو مبر سے 19نو مبر تک جا ر ی ر ہے گا۔چین کے اعلی سر کا ری ذرا ئع کے مطا بق چینی صدر ملکی سفا رتکا ری کو نئی جہتوں پر لے جا نے کیلئے پر عزم ہیں۔دو نوں اجلاسوں میں عا لمی برادری کی معا شی صورتحال پر غور کیا جا ئیگا۔