وزیر داخلہ نے جڑواں شہروں میں ٹریفک کی طویل بندش کا نوٹس لے لیا ، ٹریفک پولیس کو وضع کردہ طریقہ کار پر مکمل عمل کی ہدایت

جمعہ 13 نومبر 2015 17:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک کی طویل بندش کا نوٹس لے لیا‘ انہوں نے ٹریفک پولیس کو وضع کردہ طریقہ کار پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر داخلہ نے جمعرات کو ہونے والی راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک کی طویل بندش پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور متعلقہ پولیس افسران سے جواب طلب کیا۔

وزیر داخلہ نے ٹریفک پولیس کو وضع کردہ طریقہ کار پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اعلیٰ غیر ملکی شخصیات کی آمد عوامی مشکلات میں اضافہ کا باعث نہیں بننی چاہئیں۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متبادل ٹریفک پلان ہر وقت تیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی ٹریفک پولیس شہریوں کو اذیت سے بچانے کیلئے بہتر انتظامات کرے۔

متعلقہ عنوان :