جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر یوم انسداد سود منایا گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتما م ملک بھر میں یوم انسداد سود منایا گیا اس سلسلہ میں علماء نے حرمت سود کے کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے اور جمعہ کے اجتماعات میں سودی نظام معیشت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ نمازیوں سے سودی لین دین چھوڑنے کا عہد بھی لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سودی نظام اﷲ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے۔

سودی نظام معیشت کی وجہ سے ملک میں بے برکتی پھیلی ہو ئی ہے۔ حکومت سودی نظام معیشت کو ختم کرے اور اسلامی نظام معیشت اپنائے۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سود کے حق میں سپریم کورٹ میں دائرکی گئی اپنی رٹ واپس لے۔ سودی نظام کو ختم کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ سود کی لعنت سے نجات میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :