اوکاڑہ، لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر 2افراد کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 13 نومبر 2015 17:36

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق پیپلز کالولونی کے رہائشی امجد نے گورنمنٹ کالونی کے محمد رمضان کو سات لاکھ 20ہزار کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

شہنوال کے منشاء نے ہریکے نو آباد کے شاہد کو چیک مالیت 12لاکھ دیا تمام چیک بنکوں سے ڈس آنر ہوگئے مقامی عدالتوں کے حکم پر اوکاڑہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔