معاشرتی ترقی ،نادار افراد کی خدمت میں سماجی تنظیموں کی کارکردگی سے انحراف ممکن نہیں ، نور الحق کاکڑ

اللہ تعالی جن افراد کو پسند کرتا ہے انھیں نیکی کے کاموں کے طرف راغب کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر سبی

جمعہ 13 نومبر 2015 17:34

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء )ڈپٹی کمشنر سبی نورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معاشرتی ترقی اورنادار افراد کی خدمت میں سماجی تنظیموں کی کارکردگی سے انحراف ممکن نہیں ہے،اللہ تعالی جن افراد کو پسند کرتا ہے انھیں نیکی کے کاموں کے طرف راغب کرتا ہے ،جس کی مشال سنگت ویلفیر سوسائٹی کے صد ر حدث خان مری اور ان کے رضاکاروں کی ہے،جیل کے مستحق قیدیوں میں کپڑئے اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی پر سنگت ویلفیئر کا جذبہ قابل دید ہے،سماجی تنظیمیں خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر کام کریں تو معاشرئے کے آدھے سے زائد مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں مستحق قیدیوں میں سنگت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اور عالمگیر ٹرسٹ کے تعاون سے کپڑئے کے تقسیم کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری، سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نویدالیاس،سنگت ویلفیئر سوسائٹی کے بانی میر حدث خان مری،،اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محمد اکبر ابڑو،میر طاہر ڈومکی ،جنرل سیکرٹری مصطفی شاہ و دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ،سنگت سوسائٹی کے بانی میر حدث خان مری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری نے قیدیوں میں کپڑئے تقسیم کیے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ نے کہا کہ قیدی معاشرئے کے فرد ہیں جن سے انسانی تقاضوں کے مطابق محبت کرنی چاہیے اور ان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے جیل انتظامیہ کے ساتھ سماجی تنظیموں اور مغیر حضرات کا تعاون قابل دید ہے انہوں نے کہاکہ جیل خانہ جات کے فنڈز انتہائی محدود ہیں جس کی وجہ سے قیدیوں کو جیل مینول کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں ہے اور ایسے میں مقید قیدیوں کی بحالی کے سلسلے میں سماجی تنظیموں اور مغیر حضرات کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اگر سبی کی تمام رضاکار تنظیمیں خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر نادار،غریب اور استحقاق کے مستحقین کی بحالی کے لیے کام کریں تو مسائل میں کافی حد تک کمی آسکتی ہے جبکہ معاشرتی ترقی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے سماجی تنظیموں کی کارکردگی سے انحراف کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سنگت ویلفیر سوسائٹی کے صدر حدث خان مری نے انھیں تنظیم کی کارگردگی سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی سماجی شخصیت برگیڈیر (ر)عبدالرزاق بلوچ کا سماجی اور فلاحی کاموں میں خصوصی تعاوں حاصل ہے۔