راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سینٹرل آف ایکسیلنس فار نیوکلئیر سکیورٹی کا دورہ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 17:32

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سینٹرل آف  ایکسیلنس فار نیوکلئیر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سینٹر آف اکسیلنس فار نیوکلئیر سکیورٹی کا دورہ کیا. آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے سینٹر میں جدید ٹریننگ کا معائنہ کیا اور اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت سے متعلق پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی جبکہ ایٹمی اثاثوں کے لیے کیئے جانے والے حفاظتی انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا .

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ ایٹمی ریاست ہونا ایک ذمہ داری ہے اور پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے پاکستان کے پاس نیوکلئیر سکیورٹی کا مؤثر نظام موجود ہے. پاکستان نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایکسیلنس سینٹر بنایا جس میں قومی اور بین الاقوامی اداروں کو بھی تربیت دی جا چکی ہے .آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت اور ایٹمی سلامتی ایک مقدس فریضہ ہے. پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے سینٹر پلانٹس ڈویژن فورسز کے عزم کو بھی سراہا.