سینیٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ (ترمیمی) بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

جمعہ 13 نومبر 2015 17:32

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سینٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ (ترمیمی) بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اجلاس کے دور ان میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تحریک پیش کی کہ اینٹی منی لانڈرنگ (ترمیمی) بل 2015ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بل کو شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا۔ ایوان نے یک بعد دیگرے تمام شقوں کی منظوری دیدی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تحریک پیش کی کہ اینٹی منی لانڈرنگ (ترمیمی) بل 2015ء منظور کیا جائے۔ایوان نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :