اٹھارہ ہزاری :پولیس چوکی ڈال موڑ کے اہلکاروں کی بھتہ مہم ، انکار پر شہریوں پر تشدد ،اہل علاقہ کا احتجاج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:53

اٹھارہ ہزاری ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) پٹرولنگ پولیس اٹھارہ ہزاری چیک پوسٹ ڈال موڑکے عملہ کی سرکشی حد سے بڑھ گئی شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی بجائے شہریوں کو تنگ کرنے کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے اہلکار شہریوں سے رشوت ،چائے بوتل کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں انکاری پر قانونی کارروائی اور تشددکی راہ اختیار کرتے ہیں منچلے اہلکارقانون کی رکھوالے بن کر معمول میں بھونڈی کرتے بھی نظر آتے ہیں اسی سلسلہ میں مقامی شہری اشفاق نذیر نے پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر الطاف بھٹہ اور اہلکار مجاہد کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے اور تشدد کرکے موٹر سائیکل چھیننے پرکارروائی کرنے کیلئے پٹیشن سیشن کورٹ جھنگ میں دائر کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :