ڈی سی اوجھنگ کا دورہ کسان پیکج مرکز ا ٹھارہ ہزاری‘انتظامات کا جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:53

اٹھارہ ہزاری ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء ) ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ کا کسان پیکج مرکز تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دور ہ انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینا ن کا اظہار کیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ نے گورنمنٹ بوائز ڈگر ی کالج اٹھارہ ہزاری میں کسانوں کو دیے جانے والے کسان پیکج کی رقم کی ترسیل کے مرکز کا دورہ کیا ۔

انہوں نے اے سی اٹھارہ ہزاری سید احسن رضا بخاری ،محکمہ مال کے عملہ ، ریسکیو عملہ ،ٹی ایم اے عملہ کی کارکردگی اور نظم و ضبط کو بھی سراہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیئر ویٹرنری افسر تحصیل ڈاکٹر مظہر حسین چیمہ نے ڈی سی او جھنگ کو تحصیل ویٹرنری ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت زار بارے بریف کیا جس کی چار دیواری اور عمارت گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے شدید متاثرہوئی تھی اور تاحال مرمت نہ ہوسکی ہے جس پر ڈی سی او جھنگ نے اے سی اٹھارہ ہزاری کو ہدایت کی کہ فور ا ہسپتال کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اٹھارہ ہزاری میں قائم کیا گیا کسان پیکج کیلئے مرکز انتظامات کے حوالے سے جھنگ کے عمدہ ترین مراکز میں سے ایک ہے جس میں پک اینڈ ڈراپ سروس ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات انتہائی عمدہ کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :