نجی سکولوں کیلئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا امتحان لازمی قراردیدیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نے نجی سکولوں کیلئے پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کا امتحان لازمی قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تمام نجی سکولوں کو مراسلہ جاری کریں۔ جس کے بعد کسی بھی سکول کو رجسٹرڈ نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تعلیمی ذرائع کا مطابق اس سلسلہ میں تمام نجی سکولوں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات پیک کے تحت دینے کیلئے تمام نجی سکول پابند ہونگے اس سلسلہ میں پرائیویٹ سکول 16 نومبر تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں امتحان نہ دینے والے طلباء و طالبات کو آئندہ پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کا امتحان نہ دینے کی صورت میں سرکاری سکولوں میں داخلہ نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :