سرگودھا:مختلف برادریوں کا بلدیاتی الیکشن میں لیاقت علی اور شہباز ڈوگر کی حمایت کا اعلان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) ایم سی 11 سے امیدوار برائے چیئرمین لیاقت علی رانا اور وائس چیئرمین شہباز ڈوگر کو مختلف برادریوں نے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ایم سی 11 سے لیاقت علی رانا متعدد بار کونسلرز‘ ناظم اور ڈپٹی میئر منتخب ہوچکے ہیں اور وہ حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اس لئے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اس سلسلہ میں برادریوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف لوگوں نے کہا کہ اس حلقہ کو مثالی بنانے کیلئے لیاقت علی رانا کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اسی لئے برادریاں متفقہ طور پر لیاقت علی رانا اور شہباز ڈوگر کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔