سرگودھاایم سی 12میں بلدیاتی الیکشن کیلئے چار گروپ میدا ن میں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) ایم سی 12 میں چار گروپ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے ملک محمد تاج کا گروپ حکومتی امیدوار ہے ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے حاجی ملک ممتاز اسی طرح تیسرا گروپ ہیرو کے نام سے میدان میں ہے جبکہ چوتھا گروپ عوام دوست گروپ کے نام پر الیکشن لڑرہا ہے یہاں یہ امر دلچسپ ہے کہ عوام دوست کے علاوہ باقی تینوں گروپوں کے امیدوار ملک برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دو گروپوں کے امیدواروں کا تعلق آرائیں برادری سے بھی اس حلقہ میں ملک برادری اور آرائیں برادری کے علاوہ کمبوہ برادری کی اکثریت ہے جبکہ دیگر برادریاں بھی اس یونین کونسل میں رہائش پذیر ہیں ملک برادری کے تین گروپوں میں امیدوار ہونے سے ملک برادری کا ووٹ تقسیم ہوگیا ہے جبکہ آرائیں برادری کا ووٹ بھی تقسیم ہوتا نظر آرہا ہے یہ دونوں برادریاں الیکشن میں اہم کردار ادا کرینگی ۔