پنجاب بھر میں624ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاں بحق،761زخمی

جمعہ 13 نومبر 2015 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز624ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں06افراد جاں بحق جبکہ 761زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ249افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 278 ڈرائیورز،20کم عمرڈرائیو،383مسافراور100پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ132ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت131 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 59حادثات میں67متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 46 حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل761متاثرین میں 620مرد اور141خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں77افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور508فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 176زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں485موٹر سائیکلز،105آٹو رکشے،70موٹر کاریں،50مسافربسیں،15ٹرک اور79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :