کراچی، شاہ فیصل کی تعمیر و ترقی کے لئے میدان عمل میں اُترے ہیں ،شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد کا اعلان

جمعہ 13 نومبر 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) ضلع کورنگی شاہ فیصل کالونی یونین کمیٹی نمبر9ڈرگ کالونی سے پیپلز پارٹی نظام مصطفی پارٹی اور جمعیت علماء پاکستان کے مشترکہ اتحاد شاہ فیصل تعمیر وترقی اتحاد پینل کے اُمیدوار برائے چیئر مین خواجہ عظیم الدین (مجیب بھائی ) اور وائس چیئر مین عاصم علی خان نے کہا ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے علاقائی ترقی کے لئے میدان عمل میں اُترے ہیں عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو انشا اللہ اپنے حلقہ انتخاب میں پینے کے صاف پانی کی ہر گھر میں فراہمی اور گلیوں محلوں کی سطح پر سیوریج سسٹم کی بہتری کے ساتھ روشنی اور صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے ہماری اولین ترجیح ہوگی تعمیر ترقی اتحاد پینل کے اُمیدواروں نے کہا ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے درست نمائندوں کا انتخاب کریں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یونین کمیٹی نمبر9ڈرگ کالونی کے مختلف علاقوں کا انتخابی مہم کے سلسلے میں تفصیلی دورہ کرتے ہوئے علاقہ معززین اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف علاقوں میں علماء اکرام اور علاقہ معززین نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ یونین کمیٹی نمبر9ڈرگ کالونی سے خواجہ عظیم الدین اور عاصم علی خان کو 5دسمبر2015ء کے دن انتخابی نشان سوٹ کیس پر مہر ثبت کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :