کراچی ،لیاری نیاآباد میں پمپنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ ،6افراد زخمی

جمعہ 13 نومبر 2015 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) لیاری کے علاقے نیا آباد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد میں علاقہ مکین شاہ ولی اللہ پمپنگ اسٹیشن سے پانی بھر رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسٹیشن میں داخل ہوکر لوگوں کی طرف دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملزمان دستی بم پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس، رینجرز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ 5 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات سے قبل شہر بالخصوص لیاری میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش لگتا ہے، جبکہ علاقے میں گزشتہ روز بھی اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :