نئی حج پالیسی کیلئے مشاورت کا آغازکردیا گیاہے،سردار محمد یوسف

جمعہ 13 نومبر 2015 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نئی حج پالیسی کے لیے مشاورت کا آغازکردیا گیاہے۔ سرکاری پالیسی کے مقابلے میں پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرزکے خلاف شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی کے حاجی کیمپ میں حج پالیسی 2016کے لیے مشاورت کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئی حج پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی جائے گی۔

پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرزکے خلاف شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے جوتشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین عازمین حج کے لیے مخصوص لباس تیارکیا جائے گاتاکہ سعودی شکایات کا ازالہ ہو۔انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی 2016 گذشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہترہوگی .وزارت مذہبی امورکے جن افسران کے خلاف شکایات ہیں تحقیقات مکمل ہوتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :