بولان لیویز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال شروع نہ ہوسکا

جمعہ 13 نومبر 2015 16:33

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء )بولان لیویز کے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال شروع نہیں کیا جاسکا بھرتیوں کے عمل کو شروع نہ کیا جانا بیروزگار امیدواروں کے زخموں پر نمک پاشی کی مترادف اور بھرتیاں میرٹ پر کرانے کے دعوے مشکوک نظر آرہے ہیں بھرتیوں کے عمل کو طویل دے کر من پسند امیدارو ں کیلئے راہ ہموار کیے جارہے ہیں محکمہ قبائلی و داخلہ امور کچھی بولان میں لیویز نے کے آسامیوں کو پر کرانے کے احکامات جاری کریں ان خیالات کا اظہار کچھی بولان کے سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تقریبا چھ ماہ قبل بولان لیویز کے خالی آسامیوں پر امیدواروں سے ٹیسٹ دوڑ تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے لیا گیا کئی ماہ گزرنے کے باوجود خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو شروع نہیں کیے جارہے ہیں جس سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے بھرتیوں کے عمل کو بلاجواز طول دے کربھرتیاں شفافیت پر کرانے کی دعوے کو مشکوک بنایا گیا ہے امیدواروں کو خدشہ ہے کہ بلاوجہ بھرتیوں کو طول دے کر من پسند امیداروں کو بھرتی کرانے کی راہ ہموار کیے جارہے ہیں انھوں نے بلوچستان ہائیکورٹ وزیر اعلی بلوچستان وزیر داخلہ بلوچستان سے نوٹس لینے اور بھرتیوں کو پر کرانے کے احکامات جاری کرانے کا مطالبہ کیا ۔