دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والا یونین کونسل 39 سے (ن) لیگی امیدوار اپنے مزید ووٹ کم کروا بیٹھا

جمعہ 13 نومبر 2015 16:33

دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والا یونین کونسل 39 سے (ن) لیگی امیدوار اپنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والا یونین کونسل 39 سے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار شجاع الدین اپنے مزید ووٹ کم کروا بیٹھا ، دوبارہ گنتی پر آزاد امیدوار فیصل چوہدری کے ووٹوں میں اضافہ ، دوبارہ کامیاب قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 31اکتوبر کو لاہور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں رنگ محل کی یونین کونسل 39سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شجاع الدین کو آزاد امیدوار چوہدری فیصل کے ہاتھوں 6 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی جس پر (ن) لیگ کے امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ۔

گزشتہ روز سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کے پینل نے دونوں فریقین کی موجودگی میں یونین کونسل 39کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں (ن) لیگ کے امیدوار شجاع الدین کے مزید 6ووٹ کم ہو گئے اور آزاد امیدوار کے ووٹوں میں 6ووٹوں کا اضافہ ہو گیا ۔ اس طرح آزاد امیدوار فیصل چوہدری کو 12ووٹوں سے دوبارہ کامیاب قرار دیدیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :