لینڈ سلائیڈنگ سے زخمی ہونیوالی بچی کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں، گورنر بلتستان

جمعہ 13 نومبر 2015 16:33

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زخمی ہونے والی بچی کو طبی امداد دینے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زخمی بچی کو مکمل طبی امداد مہیا کی جائے۔گورنر گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ دوران سفر مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

گورنر گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو حالیہ بارشوں کی وجہ سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہے تو اس کا جلد از جلد ازلہ کیا جائے اور متاثریں کو تما م تر سہولیات میسر کیں جائیں تاکہ متاثریں کو شدید سردی اور مو سمی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے اس سلسلے میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیئے وفاقی حکومت سے رابطہ قائم کیا گیا ہے اور GBDMAکی سفارشات کی روشنی میں درکار وسائل اور مشینری کی دستیابی کے لیئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیئے کم دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لےئے ہنگامی بنیادوں پر پروجیکٹس تیار کئے جارہے ہیں اور مستقبل قریب میں گلگت بلتستان سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :