چوہدری محمدسرور نے پنجاب میں گیس لوڈشیڈ نگ کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

جمعہ 13 نومبر 2015 16:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پنجاب میں گیس لوڈشیڈ نگ کا حکومتی فارمولا مستر دکرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کارخانوں ‘ٹیکساٹل انڈسٹری کو گیس کی بندش اور گھر یلو صارفین کیلئے بھی 6سے 8گھنٹے کا گیس لوڈ مینجمنٹ حکمرانوں کی ناکامیوں کی بدتر ین مثال ہے ‘ تحر یک انصاف ملک کو کر پٹ سیاستدانوں کے ”مافیا “سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے ‘حکمران ملک میں جمہو ریت کو تسلسل چاہتے ہے تو انکو ”کر پشن اور لوٹ مار “کا اپنا پر وگرام ختم کر نا ہو گا ‘(ن) لیگ کی حکو مت کے دور میں عوام کو ظلم ‘ناانصافی اور کرپشن کے سواکچھ نہیں ملا اور عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ‘بلدیاتی انتخابات کے باقی دومر حلوں میں تحر یک انصاف بھر پور کا میاب حاصل کر یگی اور عوام نتائج حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

وہ موڑ ایمن آباد سے تحر یک انصاف کے یونین کونسل کے چےئر کے امیدوار رانا کلیم سمیت دیگر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب عمر سرفراز چیمہ ‘سابق ایم پی اے میاں ارقم خان ‘ٹکٹ ہولڈر رانا شہزاد حفیظ اور وائس چےئر مین کے امیدوار مہر دلشاد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑ ہ غر ق کر دیا ہے اور عوام مہنگائی اور بے روگاری جیسے مسائل کے عذاب میں مبتلا ہے جبکہ (ن) لیگ قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے جھوٹے نعرے لگا رہی ہے لیکن عوام حکمرانوں کے اصل چہر ے وقف ہو چکے ہیں اس لیے بلدیاتی انتخابات کے باقی دومر حلوں میں عوام (ن) لیگ کو مستر دکر کے تحر یک انصاف کے حق میں فیصلہ سنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں قابض سیاستدان اصل میں کر پٹ مافیا ہیں جو ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور تحر یک انصاف عوام کو ایسے نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس کیلئے عوام کو تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑا ہو نا ہوگا تاکہ ہم ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکیں اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے اس میں ہی ملک اور عوام کی بھلائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :