وفاقی وزیر داخلہ کا راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک کی طویل بندش پر اظہار ناپسندیدگی، نوٹس لے لیا، حکام سے جواب طلبی

جمعہ 13 نومبر 2015 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گزشتہ روز راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک کی طویل بندش کا نوٹس لیتے ہوئے جڑواں شہروں کی ٹریفک پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد میں ہونیوالی ٹریفک کی طویل بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ غیر ملکی شخصیات کی آمد عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث نہیں بننی چاہئے اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ کی ایس او پی پر مکمل عمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی مہمان کی آمد پر ٹریفک پولیس اور باقی سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے انتظامات کریں کہ راولپنڈی اور اسلام ا ٓباد کے شہریوں کو تکلیف اور اذیت سے بچایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک متبادل ٹریفک پلان ہر وقت تیار ہونا چاہئے، وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز ہونیوالے واقعہ پر اظہار ناپسندیدگی اور راولپنڈی اسلام آباد ٹریفک پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :