پرائیوٹ حج گروپ آرگنائزر کی کارکردگی جاننے کے لئے حاجیوں سے آرا اور شکایات طلب کر لی گئیں

جمعہ 13 نومبر 2015 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے پرائیوٹ سکیم کے تحت حج کرنے والے حاجیوں سے ان کے متعلقہ حج گروپ آرگنائزر کی کارکردگی اور انتظامات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے -آن لائن طریقے سے حاجیوں کی آرا‘ شکایات اور تجاویز پر مشتمل فیڈ بیک معلوم کرنے کے لئے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹwww.hajjinfo.

(جاری ہے)

orgپر تفصیلی سوالنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں حج پیکیج کے لئے ادا کی جانے والی رقم ‘معاہدے پر عملدرآمد ‘ رہائش اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کے انتظامات ‘ کھانے کی فراہمی اور اس کے معیار ‘ منٰی و عرفات میں مہیاکی جانے والی سہولتوں او ر ٹور آپریٹر کے حاجیوں کے ساتھ سلوک کے بارے میں سوالات سمیت دیگر امور دریافت کئے گئے ہیں -وزارت نے حاجیوں سے درخواست کی ہے کہ ان سوالات کے جواب دیں تا کہ ان کی روشنی میں پرائیویٹ سکیم کو مزید بہتر کیا جا سکے -

متعلقہ عنوان :