عمر اکمل ،عظیم گھمن کی ایس ایچ اور درخواست گزار کے ہمراہ تصویر سامنے آگئی

جمعہ 13 نومبر 2015 16:27

عمر اکمل ،عظیم گھمن کی ایس ایچ اور درخواست گزار کے ہمراہ تصویر سامنے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل اور سابق انڈر 19کپتان عظیم گھمن کی سائٹ ایریا تھانے کے ایس ایچ او اور وکیل کے ہمراہ تصویر میڈیا کے سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تصویر میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اور حیدر آباد ٹیم کے کپتان عظیم گھمن سائٹ تھانے کے ایس ایچ او حق نواز اور عرفان ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ بیٹھے نظر آرہے ہیں ،ذرائع کے مطابق پولیس نے عرفان ملک کی درخواست پر ہی پوش ایریا میں چھاپہ مارا تھا جہاں سے عمر اکمل اور عظیم گھمن سمیت ایک اور کرکٹر کو حرست میں لیا گیا تھا تاہم اعلی شخصیت کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا گیا تھا ۔