سیکیورٹیرز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی )کے سینئر آفسر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

جمعہ 13 نومبر 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) قومی احتساب بیورو کو کرپشن انکوائریاں دینے پر معطل ہونے والے سیکیورٹیرز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی )کے سینئر آفسر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے سیکیورٹیرز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران اقبال پنجوانی نے ایس ای سی پی کی طرف سے چھپائی گئی اربوں روپے کی کرپشن کی دستاویزات ، انکوائری رپورٹس قومی احتساب بیوروکو دیں جس پر ایس ای سی پی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو معطل کر دیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن پر عدالت نے ایس ای سی پی اور دیگر فریقین سے سترہ نومبر تک جواب طلب کر لیا جبکہ عمران پنجوانی کو جس اجلاس میں وضاحت کے لیے طلب کیا گیا اس پر پر عدالت نے حکم امتناہی جاری کر دیا دستیاب پٹیشن کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران اقبال پنجوانی نے نیب کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹیر ٹرمینل کیس کی انکوائری رپورٹ نیب کو فراہم کی۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ گذشتہ ایک سال سے نیب سے خفیہ رکھی جارہی تھی۔ عمران اقبال پنجوانی کو ڈی جی نیب سندھ نے 8اکتوبر کو طلب کیا اور انکوائری آفیسر کی رہنمائی کرنے کی ہدایت کی۔ چئرمین ایس ای سی پی کو یہ اقدام سخت ناپسند آیا اور یوں عمران اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کرے معطل کردیا گیا ہے۔ عمران اقبال نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کیا نیب کو کرپشن کی انکوائری رپورٹ کی فراہمی اور رہنمائی کرنا کیا جرم ہے؟۔ چئرمین ایس ای سی پی انہیں معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ ان کے خلاف 6ارکان پر مشتمل ایس ای سی پی کمیشن ہی انکوائری کرنے کا مجازہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئرمین ایس ای سی پی سے 17نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :