وفاقی دارالحکومت میں تین لگژری ہوٹلز کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری ، چیرمین سی ڈی اے سے جواب طلب

جمعہ 13 نومبر 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) اسلام آ با د ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تین لگژری ہوٹلز کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چیرمین سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے اسلام آباد میں تین لگژری ہوٹلز کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی درخواست گزار حافظ عرفات احمد نے موقف اختیار کیا کہ تینوں لگژری ہوٹلوں کے لیے پلاٹس کی نیلامی کا عمل غیر قانونی اور غیر شفاف ہے پلاٹوں کی غیر شفاف نیلامی سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہو گا جس پر عدالت نے16نومبر کو ہونے والے آکشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ بلیو ایریامیں بارہ ایکڑ، مری روڈ پر آٹھ ایکڑ اور سیکٹر ای الیون میں تین ایکڑ کے پلاٹوں کی نیلامی پیر کو ہونا تھی۔

متعلقہ عنوان :