پیپلز پارٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا

جمعہ 13 نومبر 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیاگیا۔توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ گیس کمپنیوں نے لاسز پورے کرنے کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھائیں، کمپنیوں کی نا اہلی کی سزا عوام کیوں بھگتیں، حالیہ اضافے سے عوام پر اربوں روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔