روس کا شام اور یمن میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کو مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان
جمعہ 13 نومبر 2015 15:38
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) روس نے شام اور یمن میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کو مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ امداد کی فراہمی کا منصوبہ روسی وزارت برائے ہنگامی امور کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس کا اعلان وزیر برائے ہنگامی حالات ولادی میر پوچکوو نے کیا ۔
(جاری ہے)
واضح رہے مذکورہ وزارت روسی صدر ولادیمیر پوتین کی ہدایت پر یمن، شام اور ان کے پڑوسی ممالک، جہاں بڑی تعداد میں پناہ گزین موجود ہیں کو امدادی اشیاء فراہم کررہی ہے۔
وزیر نے اس موقع پر کہا کہ شام، اردن، عراق اور یمن کو امدادی اشیاء فراہم کی جاتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ روس اب تک ساڑھے 500 ٹن اشیاء شام پہنچا چکا ہے، شام سے 1400 افراد جن میں روس، سابق سوویت ممالک اور دیگر ریاستوں کے شہری شامل تھے کو لے جایا جاچکا ہے، انہوں نے کہا کہ یمن کو چند سو ٹن اشیاء مہیا کی گئی ہے جن میں خوراک کے علاوہ خیمے اور اولین ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.