مودی کی پارٹی میں اختلافات پھوٹ پڑے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 15:29

ناگپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) بھارت میں مودی سرکار کی طرف سے انتہا پسندی کو فروغ دینے کی وجہ سے ریاست بہار میں الیکشن کی شکست پربھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) میں اختلافات پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جو مارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی بن سکتے ہیں ، ان اختلافات کی ابتدا حکومت کی کارکاردگی اور بہار میں پارٹی کی شکست بنی ہے جس پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ذمہ داروں کا تعین کرنے پر زوردیا ہے اور اس ضمن میں بحث شروع کردی ہے جبکہ اس کارروائی اوراختلافات کو پارٹی رہنماؤں کی اندورانی بحث کا نام دیا جارہا ۔

بھارت ازیر اور بی جے پی کے رہنما نیتن گڈکری نے تسلیم کیا ہے کہ بہار کے الیکشن میں شکست پر پارٹی میں ناقص کارکردگی پر بحث کی گئی ہے لیکن کسی کو خلاف کارروائی کی کوئی تجویزنہیں ہے جبکہ مودی سرکار میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور انتہا پسندی کو فروغ دیے جانے کے بعد کسی ریاست کے یہ پہلے الیکشن ہوئے ہیں اور مودی کی پارٹی کو بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :