بنگلہ دیش میں جاپانی شہری کے قتل کے جرم میں 3 افراد گرفتار

جمعہ 13 نومبر 2015 15:18

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) بنگلہ دیش میں ایک جاپانی کسان کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک جاپانی کسان کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرعی الحرکت دستوں کے ایک کمانڈر موبشور رحیم نے بتایا کہ رنگ پور نامی علاقے کے یہ تینوں رہائشی مفرور تھے۔ انکا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد کی مدد سے قاتلوں کے جو خاکے تیار کیے گئے تھے، گرفتار شدگان کے چہرے تقریبا ویسے ہی ہیں۔ جاپانی کسان ہوشی کینیو کو گزشتہ ماہ قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کی ذمہ داری بنگلہ دیش میں اسلامک اسٹیٹ کی شاخ نے قبول کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :