ہری پور، مڈل سکولز والی بال ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ مڈل سکول نیلور نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 13 نومبر 2015 15:14

ہری پور، مڈل سکولز والی بال ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ مڈل سکول نیلور نے ..

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء)محکمہ تعلیم ضلع ہری پور کے زیر اہتمام جاری ضلعی مڈل سکولز ٹورنامنٹ کے سلسلے میں منعقدہ ضلعی مڈل سکولز والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول نیلورنے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جی ایم ایس کوہالہ بالا کی ٹیم کو 15,4اور15,7سے شکست دے کر ضلعی مڈل سکول والی بال چیمپئین شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ضلعی سیکرٹری ٹورنامنٹ حافظ سرفرازخان کی نگرانی میں منعقد کوارٹر فائنل میں جی ایم ایس نیلور کی ٹیم دونوں گیمز میں مدمقابل کوہالہ بالا کی ٹیم پر حاوی رہی اوردونوں گیمز میں کامیابی حاصل کرکیسیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اس موقع پر جی ایم ایس نیلور کے ہیڈماسٹر قاضی عتیق الرحمان اوردیگر بھی موجود تھے جنھوں نے جی ایم ایس نیلور کی ٹیم کے طلبہ کھلاڑیوں،انچارج نصراللہ خان پی ای ٹی اورکوچ ناہیدخان کی شبانہ روزکاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ جی ایم ایس نیلورسیمی فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے والی بال چیمپئین شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھے گی اورعلاقے اورسکول کا نا خوب روشن کرے گی۔