وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گندم بیج کی مفت تقسیم کر کے زراعت کے شعبہ کو فروغ دیا ہے‘چوہدری نذیر احمد آرائیں
جمعہ 13 نومبر 2015 15:13
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) خادم پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب گندم پیداوار کے لیے ترقی دادہ اور کنگی سے محفوظ گندم بیج کی مفت فراہمی کا پروگرام محکمہ زراعت بورے والا کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ، سیف اللہ ساجد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری کلیم نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گندم بیج کی مفت تقسیم کر کے زراعت کے شعبہ کو فروغ دیا ہے۔
کاشتکار حضرات حکومت کی جانب سے ملنے والے بیج کی بہتر سے بہتر پیداوار میں اضافہ کر کے حکومت پنجاب کی زراعت پالیسی کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار بھائی ٹیوب ویل کے بل بروقت ادا کریں تاکہ مکمل ترقی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔(جاری ہے)
کیونکہ ہمارے ملک کی ترقی کا انحصار زراعت پر ہے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری کلیم نثار نے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاروں کو بتایا کہ 217گاؤں میں گندم کابیج کاشت کیا جائے گا۔
اور ہر گاؤں کی سطح پر 2زمیندار ایک امام مسجد ، ایک فیلڈ اسسٹنٹ اور ایک پٹواری سمیت پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان کے تمام کاموں کی نگرانی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیج سے پیداوار گندم کسی کو فروخت نہیں کیا جائے گی بلکہ دوبارہ بیج کے طور پر استعمال کی جائے گی ۔ کھانے کے استعمال میں نہیں لائی جا ئے گی ۔ کاشتکار حضرات حکومتی بیج کی اچھی پیداوار حاصل کرکے زرعی پالیسی کو مضبوط بنائیں۔ بعدازاں چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کاشتکاروں میں بیج کی بوریاں تقسیم کیں اس موقع پر محکمہ زراعت کے آفیسر چوہدری آصف عزیز ۔ محمد نواز ۔ عابد شہزاد ۔ راشد حسین ۔ طارق حسین کے عالوہ مقامی کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.