کرکٹ اکیڈمی کا مسئلہ، سعید اجمل کی حمزہ شہباز سے ملاقات، سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

جمعہ 13 نومبر 2015 15:08

کرکٹ اکیڈمی کا مسئلہ، سعید اجمل کی حمزہ شہباز سے ملاقات، سات رکنی کمیٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) فیصل آباد میں اپنی کرکٹ اکیڈمی کا مسئلہ حل کرانے کیلئے قومی کرکٹر سعید اجمل نے لاہور میں ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد اکیڈمی کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں سعید اجمل اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا للہ سمیت سات افراد شامل ہیں۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سعید اجمل ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ان کی اکیڈمی چلانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے اور اس کیلئے فنڈز بھی دینگے۔

متعلقہ عنوان :