فاٹا کے حوالے سے کمیٹیو ں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں، رحمان ملک

جمعہ 13 نومبر 2015 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ فاٹا کے حوالے سے کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں جس کا فاٹا کی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے ۔ فاٹا کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں نے بھی ان کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پولیٹیکل ایجنٹ نظام بادشاہت ہے وہاں اس نظام کو ختم ہونا چاہئے اور فاٹا کی عوام کا ہم پر اعتماد اٹھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فاٹا کے عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دینا چاہئے اور ان کے لئے اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پولیٹیکل پارٹی ایکٹ نافذ کر کے ان لوگوں کو ووٹ کا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایشیاء کا بڑا دہشت گرد ہے ان کی وجہ سے بھارت میں انتہا پسندی میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :