میرپور میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کی تیاری اور فروخت پر پابندی

جمعہ 13 نومبر 2015 14:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)ادارہ تحفظ ماحولیات ریجنل آفس میرپور کی تحریک پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ میرپور نے میرپور کی حدود کے اندر روائتی ،مضر صحت،ناقابل تحلیل اور ماحول دشمن پلاسٹک شاپنگ بیگز کی تیاری ،فروخت ،استعمال اور درآمد برآمد پر دفعہ 144کے ذریعے پابندی عائد کر دی ہے اگر کوئی فرد/دکاندار اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 188اے پی سی عمل میں لائی جائے گی ۔