چڑہوئی کی ممتاز شخصیت حاجی چوہدری مالی شیر محمد آف چک جراں115 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے

جمعہ 13 نومبر 2015 14:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)سابق برطانوی کونسلر چوہدری محمود فضل کے تایااور علاقہ چڑہوئی کی ممتاز شخصیت حاجی چوہدری مالی شیر محمد آف چک جراں ایک سو پندرہ سال کی عمرمیں انتقال کر گئے ۔انھیں ان کے آبائی گاؤں چک ڈماس میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک ڈماس میں اد اکی گئی ۔

نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری عامر یاسین ، چیئر مین کے ڈی اے چوہدری محمد ریاض ، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی چڑہوئی چوہدری عبدالرحمن ، پیپلز پارٹی تحصیل چرہوئی کے صدر ڈاکٹر چوہدری شوکت علی ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری عدالت حسین ، سابق چیئر مین راجہ ممتاز خان ، چیئر مین چوہدری اختر حسین ، سابق چیئر مین چوہدری محمد صابر، تارکین وطن راہنما چوہدری عبدالحمید جونوی،قاضی نائب قریشی،صدر معلم چوہدری ناظم حسین،مولانا عبدالرشید نقشبندی،بٹ خالق،خطیب علامہ فضل الحق،مولانا حافظ محبوب احمد،سابق صدر بار محمد اکبر ایڈووکیٹ،بٹ ریاست کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی راہنماؤں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حلقہ چڑہوئی کی سیاسی و سماجی ، مذہبی اوربزرگ شخصیت حاجی چوہدری مالی شیر محمدسابق برطانوی کونسلر چوہدری محمود فضل اور آزادجموں و کشمیر علماء مشائخ کونسل کے ممبر مولانا مبارک حسین طاہرکے تایا اور حاجی کرامت حسین کے والد ماجدتھے جو ایک سو پندرہ سال کی عمر میں وفات پا گے ۔ مرحوم کے گزشتہ چند سالوں سے دوبارہ نئے دانت نکل آئے ۔

پیرانہ سالی کے باوجود بھی ان کی یاداشت سو فیصد ٹھیک تھی وہ حلقہ چڑہوئی کی جاٹ برادری کے نہایت ہی معتبر شخصیت تھے انھوں نے ہمیشہ علاقہ میں اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھا وہ سچے اور کھرے انسان تھے ۔ حق بات منہ پر کرتے تھے وہ علاقہ میں اپنی شاندار روایات کے باعث معتبرسمجھے جاتے تھے ان کی رحلت کے باعث علاقہ ایک درد دل انسان دوست شخصیت سے محروم ہو گیا ۔