سی ٹی او لاہور کاجمعہ کے موقع پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رائیونڈ اجتماع کا دورہ،پارکنگ پراضافی وارڈنز تعینات

جمعہ 13 نومبر 2015 14:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر اجتماع کے گردو نواح اور شہر بھر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ جمعةالمبارک کے موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اجتماع میں ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود موقع پر موجود رہے،اجتماع کے موقع پر مختص کردہ 10پارکنگ پر اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیااور ٹریفک کے انتظامات تسلی بخش ہونے پر ٹریفک افسران و وارڈنز کی کارکردگی کو سراہا ،انہیں ہدایت کی کہ اسی طرح محنت و لگن سے فرائض سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کسی بھی شکایت یا تجویز کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کیمپ آفس میں رابطہ کرسکتے ہیں جس پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ٹریفک کی روانی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹریفک وارڈنز ہر موقع پر عوام اور افسران کی امید وں پر پورا اترے اور شہر کی ٹریفک کورواں رکھا۔طیب حفیظ چیمہ نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک سٹاف کی ہدایات پر ہرممکن عمل کریں اور اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ میں ہی کھڑی کریں تاکہ ٹریفک پرابلم نہ ہو۔

انہوں نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ وہ تبلیغی اجتماع ڈیوٹی کے دوران پٹرولنگ کے عمل کو یقینی بنائیں جبکہ وارڈنز دورانِ ڈیوٹی مشکوک افراد وگاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :