گیس کے نرخوں میں اضافہ کر عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 13 نومبر 2015 14:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ گیس کے نرخوں میں اضافہ کر عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ،عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کی چکی میں پس رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آڑھائی سالہ دورِ حکومت میں انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کر سکی حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے اس کی چوری روکے، حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں کمرشل و صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنے گا کیونکہ اس سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا اور اشیاء خوردونوش مہنگے داموں عوام کو فراہم ہونگی۔

انہون نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً پہلے ہی 300فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔ گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اس کی قیمت میں اضافہ صنعتوں کو بحران میں مبتلا کردے گا۔گیس بلوں میں گیس کی اضافی قیمتوں کے ساتھ اضافی سیلز ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے جس کے باعث انڈسٹری کے بل انتہائی زیادہ ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :