کراچی‘ رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے‘ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد سمیت 3 ملزمان گرفتار

جمعہ 13 نومبر 2015 14:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) رینجرز کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور اغواء کار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چھاپے نیپاچورنگی، ہارون آباد اور لانڈھی کے علاقے میں مارے گئے جس دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور اغواء کار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :