ایم کیو ایم کا کارکن سرور علی 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

جمعہ 13 نومبر 2015 14:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کارکن سرور علی کو 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

رینجرز کے لاء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو جمشید کوارٹرز کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا جس پر ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں کا الزام ہے۔