وزیراعظم نواز شریف سے تاجک صدر امام علی رحمن کی ملاقات ‘دو طرفہ تعلقات‘ کاسا 1000منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 13 نومبر 2015 14:38

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے تاجک صدر امام علی رحمن نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات‘ کاسا 1000منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ دونوں رہنماؤں کو بجلی کی ترسیل کے منصوبے کاسا 1000پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمن گورنر ہاؤس مری پہچنے جہاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں تاجکستان کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ موجود تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف ‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور تاج صدر امام علی رحمن کو بجلی کی ترسیل کے منصوبے کاسا 1000 پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شاہرائیوں کے منصوبے پر بھی دونوں رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :