پاکستان اور بھارت کی بھلائی آپس کے اچھے تعلقات میں ہے ‘دشمنی میں نہیں ‘ ملالہ کو نریندر مودی کو پیغام

جمعہ 13 نومبر 2015 14:35

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) ملالہ یوسف زئی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغا م دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بھلائی آپس کے اچھے تعلقات میں ہے ‘دشمنی میں نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم کے نام پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہماری ترقی مل کر کام کرنے میں ہے نہ کہ ایک دوسرے سے دشمنی میں،میں چاہییکہ تعلیم ،انسانی حقوق اورعوامی فلاح پر توجہ دیں۔ملالہ یوسف زئی نے گلہ کرتے ہو ئے کہا کہ نریندر مودی،نواز شریف کو نوبل امن انعام پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی،دونوں وزرائے اعظم نے میری بات نہیں سنی،انہوں نے اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ کوشش ہوگی دونوں وزرائے اعظم کو ہم اکٹھا کریں۔