لاہور: پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ک دوسرا مرحلہ،
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:38:04 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:38:04 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:35:30 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:35:30 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:35:30 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:33:45 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:33:35 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:33:35 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:33:35 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:30:35 وقت اشاعت: 13/11/2015 - 14:30:35
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

لاہور: پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ک دوسرا مرحلہ،

الیکشن کمیشن بلا خوف اپنی ذمہ داری سرانجام دے گا، چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء): بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے لاہورمیں چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 12 ا ضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، آر اوز اور ڈی آراوز نے شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرنے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ ہوم سیکرٹری ،آئی جی پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر کو سکیورٹی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمیشن نے کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروانے کا پابند ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن بلاخوف خطر اپنی ذمہ داری پورے کرے گا، بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بڑی کامیابی سے مکمل کیا اورامید ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھی انتخابی عمل احسن طریقے سے مکمل ہوگا۔

اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے طریقہ کار سمیت پہلے 12 اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں بد انتظامی اور شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا،تاہم چیف الیکشن کمشنر نے تمام پریزائڈنگ افسران کو بروقت الیکشن سامان پولنگ اسٹیشن پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 11 ہزار 869 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں 3 ہزار 112 کو حساس جب کہ 960 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے.

13/11/2015 - 14:33:45 :وقت اشاعت