محکمہ انٹی کرپشن سندھ کچھ ماہ پھرتیاں دکھانے بعدغیرموثر ہوگئی

جمعہ 13 نومبر 2015 14:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب) اور ایف آئی اے کی کرپشن کے جاری کاروائیوں کے بعد سائیں سرکار نے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو جگایا کچھ مہینے پھرتیاں دکھاکراینٹی کرپشن جھاگ کی طرح بیٹھ گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی کمیٹیاں ون،ٹو،تھری اورفورمیں تاحال ڈائریکٹرزتعنیات نہیں کئے جاسکے ہیں۔اس طرح اینٹی کرپشن سندھ کی چار کمیٹیاں ڈائریکٹرزسے محروم ہیں جبکہ اینٹی کرپشن میں ڈائریکٹراسٹیبلشمنٹ نزرمحمد اور ڈائریکٹر لیگل اسد ضامن بھی چھٹیوں پرہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے چند ماہ کمال پھرتیوں سے سندھ کے مختلف محکموں میں 4ارب روپے کی کرپشن کا سراغ لگایا تھاتاہم ڈائریکٹرز کی عدم تعنیاتی سے 350سے زائد انکوائریاں رک گئی ہیں جس کی وجہ سے سندھ کے کپتان وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا صوبے سے کرپشن ختم کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائیں سرکار محکمہ اینٹی کرپشن کمیٹی کو فعال کرکے کرپٹ افسران کے خلاف کی جانے والی انکوائیریوں کو سردخانے کے نظرہونے سے بچا پائیں گے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔تاہم چیئرمین اینٹی کرپشن ممتاز شاہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ کو صورتحال سے آگاہ کردیاگیا ہے اور امید ہے کہ انتخابات کے بعد افسران کی تعیناتی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :