سائیں حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کا عمل تعطل کا شکار

جمعہ 13 نومبر 2015 14:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سائیں حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آفسز میں قائم اسلحہ برانچز کا لنک نادرا سے معطل ہوچکا ہے اور کمپیوٹرائز اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا عمل تعطل کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بعد کراچی میں عوام کو مینوئل اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہریوں نے فیس کے ساتھ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں قائم نادرا کے کاؤنٹر پر جمع کروائے تاہم ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باجود اسلحہ لائسنس کی کمیپیوٹرائزیشن کا عمل مکمل نہیں ہوسکاہے جبکہ گزشتہ 15روز سے تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم اسلحہ لائسنس کا نادار سے لنک منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لائسنس بنانے کا عمل رک گیا ہے۔

سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کمپیوٹرائز ڈاسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ متعلقہ تھانوں ,ڈپٹی کمشنر آفسز اور محکمہ داخلہ سندھ کے چکر کاٹنے پر مجبورہیں۔

متعلقہ عنوان :