تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا ایشو :

وزیر مملکت عثمان ابراہیم سیکرٹری ڈویژن اور بیوروکریسی پر برس پڑے

جمعہ 13 نومبر 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ( کیڈ) کے وزیر مملکت عثمان ابراہیم نے تعلیمی اداروں میں روزانہ اجر پر کام کرنے والوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بیوروکریسی اور سیکرٹری ڈویژن پر اظہار برہمی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان ابراہیم نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے سے غلط طور پر نمٹنے پر سیکرٹری ڈویژن اور بیوروکریسی کو آڑھے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے بیوروکریسی میں اپنے بہت سے مخالفین پیدا کر لئے ہیں کیونکہ فوری عمل اور بہتر اقدامات کے حامی ہیں تاہم متعلقہ اداروں کے لوگوں نے اکثر رکاوٹیں پیدا کی ہیں ۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں سٹاف کو عدم ادائیگی کا ایشو گزشتہ 8 ماہ سے لٹکا ہوا ہے اسلام آباد میں 422 ایسے تعلیمی ادارے ہیں جہاں 1800 افراد ڈیلی ویجز پر بھرتی ہیں ۔