حقوق انسانی کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ، سید علی گیلانی

جمعہ 13 نومبر 2015 13:16

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے آزادی پسندوں اور نوجوان طلباء کیخلاف جبر و زیادتیاں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں جن میں ایشیا واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی ریڈ کراس شامل ہیں سے اپیل کی ہے کہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سنگین نوٹس لیں جس کے تحت وہ یہاں مظلوم قوم کی جائز آواز کو بندوق کے بل پر خاموش کرانا چاہتا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر دنیا کا ایسا خطہ ہے جہاں پر ساڑھے سات لاکھ غیر ملکی فوجی تعینات ہیں اور جن کو مظلوم عوام کو کچلنے کیلئے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گیلانی نے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے چھاپوں ، گرفتاریوں اور طاقت کا بے تحاشا استعمال کرنے کو بدترین ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پولیس اور فوج کے ذریعے کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی قائم کرانا چاہتا ہے اور وہ عوام کو اپنے جائز مطالبات لے کر سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لئے چنگزیت کو بھی بات دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز ایک قابض فوج ہے اور کشمیریوں کو قتل کرنے اور زیر کرنے کے لئے سب کچھ کر گزرنے جو وہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ لوگ اسے اپنیی قوم کی خدمت سمجھتے ہیں البتہ وہ اپنے لوگ جو کشمیریوں کو کچلنے میں نہ صرف قابض فوج کے مددگار بنتے ہیں بلکہ شاہ سے زیادہ وفادار کی دوڑ میں ان سے سبقت بھی لیتے ہیں