Live Updates

اعتزاز احسن الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل بن گئے

جمعہ 13 نومبر 2015 13:16

اعتزاز احسن الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل بن گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) سینٹ میں پیپلز پارٹی کے قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل بن گئے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایبٹ آباد سے 21 منحرف کونسلرز کے خلاف پارٹی امیدوار کے خلاف ووٹ دینے کے کیس میں اعتزاز احسن تحریک انصاف کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوئے .پی ٹی آئی کے وکیل اعتزاز احسن کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد کے ان 21 کونسلرز نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر انہیں نااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے تمام فریقین سے تحریری بیان اور بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات