دہشتگردی وروشن خیالی کے نام پرمسلمانوں کی شیرازی بندی ناکام بنانے کیلئے اتحادامت ناگزیرہے‘علماء کرام

جمعہ 13 نومبر 2015 13:12

پٹہکہ/مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء)آزادکشمیرکے جیدعلماء کرام نے خطباء اہلسنت کنونشن کو اصلاح معاشرہ،فروغ امن و محبت اور احیاء دین کی جانب اہم قدم قراردیتے ہوئے کنونشن میں بھرپورشرکت کا اعلان کردیاہے۔تنظیم اہلسنت مرکز پٹہکہ کے مرکزی رہنما علامہ غلام مرتضی ذوق‘جماعت اہلسنت کے رہنما علامہ پیرسیدغوث الدین گیلانی،علامہ مفتی محمدحسن حقانی،علامہ عبدالرحمان قادری،علامہ سیدسعیدالرحمان بخاری،علامہ پیرسیدجنیدرضاقادری،علامہ نورالدین چشتی،علامہ فضل دین چشتی،علامہ قاری محمدالیاس چشتی،مولانامحمداشرف،علامہ ارشدضیائی،مولانااخترچشتی،علامہ محمدبشیرنقشبندی،علامہ خالدمحمود ودیگرعلماء و خطباء کرام نے خطباء اہلسنت کنونشن کا بھرپورخیرمقدم کیاہے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کی رابطہ کمیٹیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان علماء و خطباء کرام نے کہاکہ اس وقت پوری دنیامیں کفروشرک کا غلبہ اورتہذیب و ثقافت اورروشن خیالی کے نام پر میڈیا کے زریعے اسلام اور اہل اسلام کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ایک منظم سازش کے ساتھ مسلمانوں کو اسلا م سے دورکیا جارہاہے‘اسلام کو کہیں دہشتگردی سے جوڑاجارہاہے اورکہیں نوجوان نسل کو الیکٹرانک،پرنٹ اورسوشل میڈیاکے زریعے فحاشی و عریانی،آزادخیالی کا دلدادہ بناکرملت اسلامیہ کی شیرازہ بندی کی جارہی ہے۔

اسلامی تہذیب و ثقافت کو قدیم دقیانوسی قراردے کر نئی نسل کو تباہ کیاجارہاہے‘ایسے حالات میں علماء کرام کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ملت کو مغرب کی ان سازشوں سے بچانے کے لئے ذمہ دارانہ کرداراداکریں اور اسلام کی حقیقی تصویر کو پیش کریں‘جو اولیاء و صوفیاء کرام کا ایک سلسلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے اتحادو یگانگت اور امن و اخوت کے حقیقی فروغ کے لئے پوری امت کو اسلام کے شجرسایہ دارکے نیچیجناب سرکار دوعالم ﷺ کی غلامی میں جمع کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔اس سلسلہ میں تمام باشعور عوام و خواص مرکزی سیرت کمیٹی کی پشت پر ہیں۔